چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سیّد شبر زیدی نے اعلان کیا ہے کہ کسٹم قواعد و ضوابط ویب سائٹ پر شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین ایف بی آر شبّر زیدی نے کہا کہ کسٹم قواعد و ضوابط شائع کرنے کا فیصلہ کاروباری شفافیت اورطریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا۔
ایف بی آر چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر کسٹم قواعد و ضوابط باآسانی دستیاب ہوں گے اور ہم کاروباری افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ انڈر ویلیویشن کیسز کی شناخت میں مدد دیں۔
https://twitter.com/ShabarZaidi/status/1199951980384473093
یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ملک بھر کے 31 لاکھ افراد صنعتی شعبے سے وابستہ ہیں جبکہ ان میں سے صرف 43 فیصد افراد قومی ٹیکس نیٹ کا حصہ ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو روز قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دی جارہی ہے جبکہ ماضی میں ٹیکس کا نظام شدید مشکلات کا شکار تھا۔
ٹیکس وصولی کے معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کا معاشی نظام جب تک درست نہیں ہوتا، ہم ٹیکس وصولی اہداف پورے نہیں کرسکتے جبکہ معیشت کے مختلف شعبہ جات باہم مربوط ہیں۔
مزید پڑھیں: 31 لاکھ صنعتکاروں میں سے 43 فیصد افراد ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں۔شبر زیدی