کراچی میں بچوں کی بذریعہ آپریشن پیدائش میں 100فیصد تک اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rising trends and inequalities in cesarean section rates in Pakistan
Rising trends and inequalities in cesarean section rates in Pakistan

کراچی: ایک وقت تھا جب بچوں کی پیدائش میں سے چند ایک کیسز ہی پیچیدہ ہونے پر آپریشن کئے جاتے تھے مگر گزشتہ پانچ برس کے دوران ان پیچیدگیوں میں100 فیصد تک اضافہ ہو گیاہے۔

پاکستان میں بچوں کی پیدائش بذریعہ آپریشن کروانے کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش سے ماں کی صحت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سی سیکشن محض اس صورت میں کیا جانا چاہیے جب ماں اور بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہو، کیونکہ ایسی صورت میں خواتین کو پیچیدہ بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خیال کیا جاتا تھا کہ نجی اسپتالوں میں خواتین کو جان بوجھ کر پیسے بنانے کیلئے آپریشن کی طرف دھکیلا جاتا ہے مگر سرکاری اسپتالوں کے اعداد و شمار بھی چونکا دینے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ڈاکٹرز اپنی خدمات کے ذریعے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق نجی سطح پرکلینک بنا کرخواتین کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق پہلی اولاد کیلئے آپریشن تو پھر بار بار آپریشن اور وجوہات گھر میں خواتین کا زیادہ آرام اور باقاعدگی سے چیک اپ میں غفلت کرنا سمیت ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنا ہے، دوران زچگی آپریشن کرنے جیسے واقعات سے بچنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔

Related Posts