سی اے اے نے پاکستانی سائنس دان کا پاسپورٹ پھاڑے جانے کا نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Civil Aviation Authority
Pakistan Civil Aviation Authority

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر فیصل کا پاسپورٹ ملتان ایئرپورٹ پر پھاڑے جانے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایف آئی اے عملے کی جانب سے پاکستانی سائنس دان کے کھانسنے پر پاسپورٹ پھاڑنے کے معاملے کا سی اے اے نے نوٹس لے لیا، ایف آئی اے نے تحقیقات بھی شروع کر دی اور اے ایس ایف سے تفصیلات اور فوٹیج طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 19 دسمبر کو ملتان ائیرپورٹ پر پیش آیا تھا، ڈاکٹر فیصل اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے سے واپس پاکستان پہنچے تھے۔

نوجوان سائنس دان کی کھانسی کو ایف آئی اے عملے نے اپنی شان میں گستاخی سمجھا، اور تلخ کلامی پر امیگریشن عملے نے ان کے پاسپورٹ سے ویزے والا صفحہ پھاڑ کر پاسپورٹ منہ پر مارا جس سے ان کی آنکھ کے اوپر نشان بھی بنا۔

مزید پڑھیں:ناقص کارکردگی پرخیبر پختونخوا کابینہ میں اکھاڑپچھاڑ،14 محکموں کے قلمدان تبدیل

ڈاکٹر فیصل کا موقف تھا کہ کھانستے وقت منہ پر ہاتھ نہ رکھنا عملے کو اتنا ناگوار گزرا کہ ان کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا، وہ بخار کی حالت میں تھے اس لیے کھانسی آئی تومنہ پر ہاتھ نہ رکھ سکے تھے۔

بعد ازاں، ڈاکٹر فیصل نے ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، وہ حال ہی میں جرمنی سے پی ایچ ڈی مکمل کر کے وطن لوٹے تھے، فیملی کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا، جس سے واپسی پر ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔

Related Posts