بغداد میں امریکی حملے کے بعد کراچی میں قونصل خانوں کی سیکورٹی سخت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Us Attack In Baghdad
Us Attack In Baghdad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے کے بعد بین الاقوامی کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی میں امریکا، برطانیہ اور ایران سمیت مختلف ممالک کے قونصل خانوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

کراچی میں خانہ فرہنگ ایران سمیت مختلف ایرانی اداروں اور اس نوعیت کی پراپرٹیز پر بھی حفاظتی انتظامات کا حکم دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس فارن سیکورٹی سیل کو غیر محسوس طریقے سے بھرپور حفاظتی انتظامات کو انتہائی حد تک فعال کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:صہیونی زندان میں فلسطینی دو شیزہ کے کپڑے اتارکربرہنہ کر کے تفتیش، آبرو ریزی کاانکشاف

کراچی پولیس کی جانب سے قونصل خانوں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہوں کے اطراف بھی پولیس کے گشت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

پولیس کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفارتکاروں کی آمدورفت کے وقت بھی فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔

Related Posts