جکارتہ:ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہونے والا پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔
ایشیاکپ کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلا گیا، پہلا کواٹر سنسنی خیز ثابت ہوا، ابتدا میں دونوں ٹیموں کو پینالٹی کارنر ملے لیکن کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
بھارت کو ملنے والے تیسرے پینالٹی کارنر کو کارتی سلوام نے گول میں بدل دیا اور ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرے اور تیسرے کواٹر میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے مواقع ملے لیکن کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔
چوتھے اور آخری کواٹر میں پاکستان نے بہتر کھیل پیش کیا، میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کے رانا عبد الوحید نیگول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
پاکستان کی فارورڈ لائن نے گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کیے جب کہ پاکستانی گول کیپر اکمل حسین نے کئی یقینی گول روک کر بھارت کے اسکور کو آگے بڑھنے نہ دیا۔
مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، 16 رکنی قومی اسکواڈ کااعلان