چیف جسٹس عمر عطا بندیال دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل
چیف جسٹس عمر عطا بندیال دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو ٹائم میگزین نے پیر کو 2022 کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل کرلیا۔

اس فہرست میں شامل دیگر رہنماؤں میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن، امریکی صدر جو بائیڈن، چینی وزیر اعظم ژی جن پنگ اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین شامل ہیں۔

ایپل کے سی ای او ٹم کک، اوپرا وانفرے، گوتم اڈانی، کیانو ریورز، رافیل نڈال اور سیمو لیو کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

جریدے میں ان کا تعارف اعتزاز احسن نے تحریر کیا جس میں لکھا گیا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان مشکلات کا شکار تھا اور آج اس کی معیشت تباہی کی زد میں ہے جسے سے پاکستان ایک اور بحران کی جانب بڑھتے ہوئے لگتا ہے۔

تعارف میں لکھا گیا کہ یہاں نرم مزاج چیف جسٹس آف پاکستان داخل ہوتے ہیں جو بڑھتے درجہ حرارت کی روک تھام کا کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف سے کہوں گا ابھی پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا سکتے۔مفتاح اسماعیل

ٹائم میگزین کی اس فہرست میں آرٹسٹ، انوویٹیو، ٹائٹنز، لیڈرز، آئیکونز اور پایونیرز کیٹیگریز میں لوگوں کو شامل کرکے بااثر ترین قرار دیا گیا تھا۔

Related Posts