راولپنڈی: شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں اور پاک فوج کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے جوان نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میانوالی کے رہائشی 28 سالہ سپاہی عصمت اللہ خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے علاقے کو پاک کرنے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا ذکر نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر