ویر پہاڑیا اور سارہ علی خان کا ماضی کا رشتہ دوبارہ زبان زد عام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Veer Pahariya and Sara Ali Khan’s past relationship revealed as ‘Sky Force’ hits theaters

ممبئی: اکشے کمار کی فلم “اسکائی فورس” کے سنیما میں ریلیز ہونے کے ساتھ ہی بالی ووڈ کے نووارد ویر پہاڑیا اور اداکارہ سارہ علی خان کے ماضی کے تعلقات دوبارہ سامنے آگئے ہیں۔

مشہور کاروباری شخصیت سنجے پہاڑیا اور اسمرتی شندے کے بیٹے اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ سشیل کمار شندے کے پوتے ویر پہاڑیا “اسکائی فورس” کے ذریعے فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔

سارہ علی خان، جن کے پاس اس سال کئی فلمیں ہیں، “اسکائی فورس” میں ویر کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔ فلم کی ریلیز کے بعد دونوں کی ماضی کی قریبی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں، جن سے ان کے رومانوی تعلقات کا انکشاف ہوا۔

ان تصاویر میں ایک لمحہ ایسا بھی دکھایا گیا جس میں ویر سارہ کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کی ملاقات دھیروبھائی امبانی اسکول میں تعلیم کے دوران ہوئی تھی۔

طوبیٰ انور کا غیر ضروری ’ڈرامے بازی‘ سے انکار

کچھ عرصہ پہلے “کافی ود کرن” میں سارہ نے اپنے ماضی کے ڈیٹنگ کے تجربات کا ذکر کیا تھا، جہاں کرن جوہر نے انکشاف کیا تھا کہ سارہ اور جھانوی کپور نے مشہور بھائیوں کو ڈیٹ کیا ، سارہ ویر جبکہ جھانوی شیکھر پہاڑیا سے منسلک تھیں۔

سارہ نے بعد میں ویر کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی حالانکہ دونوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اب “اسکائی فورس” کے ساتھ یہ سابق جوڑی اسکرین پر دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے گی اور مداح ان کی کیمسٹری دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

ویر نے سارہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی لگن اور محنت سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے سارہ کو ایک باصلاحیت اداکارہ قرار دیا جو اپنے کردار میں بھرپور محنت کرتی ہیں۔ ویر نے اپنے ڈیبیو فلم میں تجربہ کار کواسٹار کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے خوش قسمتی قرار دیا۔

Related Posts