وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں شدید سردی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح کے علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ہوگی۔ صبح اور رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند مقامات پر ہلکی سے درمیان دھند چھائے رہنے کا بھی خدشہ ہے۔