طوبیٰ انور کا غیر ضروری ’ڈرامے بازی‘ سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tuba Anwar says no to ‘unnecessary drama’

کراچی :اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور  نے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری ڈرامے اور بے وجہ کے آنسوؤں سے دور رہنے کی قائل ہیں۔

اداکارہ دنانیر مبین کے ڈیجیٹل شو پر طوبیٰ انور نے اعتراف کیا کہ وہ ’بغیر کسی وجہ کے غیر ضروری ڈرامے‘ میں دلچسپی نہیں رکھتیں اور نہ ہی لوگوں کے بارے میں منفی بات کرنا پسند کرتی ہیں۔

جب ان سے ان کی کوئی خاص خوبی کے بارے میں پوچھا گیا، جسے وہ دوسروں کو اپنانے کا مشورہ دیں گی تاکہ زندگی پُرامن اور صحت مند ہوتو طوبیٰ نے تھوڑاسوچنے کے بعد کہا، ’’میں بغیر کسی وجہ کے دوسروں کے بارے میں بات نہیں کرتی۔ یہ ایک اچھی عادت ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’میں ایسی باتوں میں پڑنے سے گریز کرتی ہوں۔ مجھے ڈرامہ بالکل پسند نہیں۔ میں ایسے ڈرامے میں دلچسپی نہیں رکھتی جس کے لیے مجھے معاوضہ نہ ملے۔‘‘

اداکارہ ممتا کلکرنی نے دنیاوی زندگی ترک کرکے ’مائی ممتا نند گیری‘ کا روحانی سفر اختیار کر لیا

انہوں نے مذاقاً کہا، ’’ایک دن میں اپنی امی سے کہہ رہی تھی، ’امی، میں یہاں نہیں روؤں گی کیونکہ مجھے یہاں آنسو بہانے کے پیسے نہیں مل رہے۔‘‘

یاد رہے کہ سیدہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں روزمرہ کی سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں اپنے فرحت کے کردار کو دوبارہ نبھایا، جو بلاک بسٹر فیملی ڈرامے کا سیکوئل ہے۔اس کے علاوہ، انہوں نے ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا۔

Related Posts