موٹر وے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد علی اجرتی قاتل نکلا، 3 ملزمان رِہا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹروے زیادتی،عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا
موٹروے زیادتی،عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا

لاہور میں موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی اجرتی قاتل نکلا جبکہ پولیس نے عدم ثبوت کے باعث زیرِ تفتیش 3 ملزمان کو رِہا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کے کیس میں مرکزی ملزم عابد علی کا کریمنل ریکارڈ منظرِ عام پر آگیا ہے جس کے مطابق مذکورہ ملزم مختلف کیسز میں پہلے بھی پولیس کی حراست میں رہا۔  اجرتی قاتل کے طور پر عابد علی اشتہاری ملزمان سے بھی روابط رکھتا ہے۔

مرکزی ملزم عابد علی 25 ہزار کے عوض بتائے گئے افراد کی جان رہا ، جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی تلاش اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک پولیس نے لاہور کے ساتھ ساتھ ملزم کو بہاول پور ڈویژن کے مختلف علاقوں، نوشہرہ اور سمندری میں بھی تلاش کیا، تاہم ملزم کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

پنجاب پولیس ملزم عابد علی کی گرفتاری کیلئے پر عزم ہے۔ اب تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی  جبکہ وقار نامی ملزم کے رشتہ دار عباس اور اس کے 2 بھائیوں کو رِہا کردیا گیا۔ پولیس نے وقار کی رہائی کو ڈی این اے رپورٹ سے مشروط کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے جنسی زیادتی کے ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئیں، پنجاب پولیس نے ملزمان کی معلومات فراہم کرنے پر 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 4روز قبل  پنجاب پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ملزمان زیادتی کیس میں مطلوب ہیں۔

مزید پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس، ملزمان کی معلومات فراہم کرنے پر 25 لاکھ انعام 

Related Posts