شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ کی کہانی کتنی مختلف ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ کی کہانی کتنی مختلف ہوگی؟
شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ کی کہانی کتنی مختلف ہوگی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فلم ضرار شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی نئی فلم ہے جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم 23 نومبر جمعے کو ریلیز ہورہی ہے، آیئے دیکھتے ہیں کہ اس نئی فلم کی کہانی کتنی مختلف ہوگی:

ضرار ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔

یہ فلم پاکستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

شان شاہد کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں کرن ملک نے شان کی محبوبہ کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا علیزے سلطان نے فیروز خان کو اپنی ’اترن‘ کہا ہے؟

فلم میں شان شاہد کے علاوہ ندیم بیگ، نیئر اعجاز، شفقت چیمہ اور رشید ناز بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم میں ضرار کو انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کے خصوصی یونٹ کا رکن دکھایا گیا ہے۔

ضرار ملک کو درپیش خطرات سے نمٹ رہا ہے، اس کا ماننا ہے کہ انسان مرجاتے ہیں لیکن جنگیں نہیں مرتیں اور وہ چاہتا ہے کہ ملک میں امن قائم ہوجائے۔

ڈسٹری بیوشن کلب فلم کا ڈسٹری بیوٹر ہے۔

یہ فلم آئی ایس پی آر کی مالی اعانت سے نہیں بنائی گئی ہے۔

Related Posts