3ملین سے زیادہ سبسکرائبرز تھے لیکن، جانتے ہیں یوٹیوب نے ذیشان الحسن عثمانی کا چینل کیوں ڈیلیٹ کردیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dailymotion
dailymotion

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یوٹیوب نے معروف پاکستانی ڈیٹا سائنٹسٹ، مصنف اور کمپیوٹر سائنس اسکالر ذیشان الحسن عثمانی کے 3 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے چینل کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔

ذیشان الحسن عثمانی نے ٹیکنالوجی، سیاست اور بین الاقوامی امور پر متعدد کتابیں تصنیف کیں، اور ان کا مواد بنیادی طور پر ذاتی اور روحانی ترقی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے گرد گھومتا ہے۔

یوٹیوب نے دعویٰ کیا کہ ذیشان الحسن عثمانی کے چینل کا مواد “نقصان دہ اور خطرناک” تھا اور ان کے حفاظتی رہنما خطوط کے خلاف تھا اس لئے چینل کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق چینل کو ختم کرنے سے سنسرشپ اور مواد کی اعتدال کی پالیسیوں کے بارے میں بھی خدشات پیدا ہوتے ہیں۔

یوٹیوب کی طرف سے کارروائی کی وجہ واضح نہیں تاہم ذیشان الحسن عثمانی کو شبہ ہے کہ یوٹیوب نے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے شائد یہ اقدام اٹھایا ہے۔

 

اپنے ایکس پیغام میں ذیشان الحسن عثمانی نے بتایا کہ میرے یوٹیوب چینل کو “نقصان دہ اور خطرناک” سمجھے جانے والے مواد کی پوسٹنگ کی وجہ سے یوٹیوب نے مستقل طور پر ختم کردیا ہے۔

الحمد للہ میں بنیادی طور پر ذاتی اور روحانی ترقی کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق ویڈیوز کا اشتراک کرتا ہوں۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ میرے مواد کو “نقصان دہ اور خطرناک” قرار دیکر کیوں بند کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری ویڈیو جو میں نے اپ لوڈ کی تھی اس میں اننت امبانی کی پری ویڈنگ پر بحث کی گئی تھی اور اس کا موازنہ ہندوستان میں غربت سے کیا گیا تھا۔ میرا خیال ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے یو ٹیوب نے کارروائی کی ہے۔

Related Posts