یوسف رضا گیلانی نے این اے 148ملتان سے میدان مار لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوسف رضا گیلانی نے این اے 148ملتان سے میدان مار لیا
یوسف رضا گیلانی نے این اے 148ملتان سے میدان مار لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی پی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن 2024 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج وقفے وقفے سے آنے کا سلسلہ جاری، ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو ہرا دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 67 ہزار 326 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹ لی۔

اس حلقے میں انہیں اپنے حریف پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار تیمور ملک کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا تھا، اور وہ صرف 293 ووٹوں کی معمولی برتری سے فتح حاصل کر پائے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تیمور ملک این اے 148 سے 67 ہزار 33 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

Related Posts