راولپنڈی میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر نوجوان دوشیزہ کو قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :شہر میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہوگئے، نامعلوم ملزم نے تھانہ روات کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی کو پستول سے فائر کر کے قتل کر دیا۔

تھانہ روات کے علاقے میں جواں سالہ دوشیزہ کو نامعلوم ملزم نے گزشتہ رات فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ،مقتولہ کے والد محمد جہانگیر کا کہنا ہے کہ میں گھر میں موجود نہیں تھا ۔

میرے ہمسائیوں نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص جس نے کالے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور چہرے پر نقاب کیا ہوا تھا اس نے میرے گھر میں داخل ہو کر میری بیٹی پر فائرنگ کی ۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں میری بیٹی کا کیا قصور جو اس کو ناحق قتل کیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ میں آئی جی پنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتا ہوں کہ میری بیٹی کے قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دی جائے۔

Related Posts