عوام کا احساس ہوتا تو آپ ہم وطنوں کے ساتھ ہوتے۔فردوس اعوان کا ن لیگ سے شکوہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taking precautions against coronavirus responsibility of every person: Firdous

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) رہنماؤں سے شکوہ کیا ہے کہ اگر آپ کو عوام کا احساس ہوتا تو آپ ہم وطنوں کےساتھ ہوتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو عوام کا درد اور احساس ہوتا تو آزمائش کی اس گھڑی میں آپ کی قیادت اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی ہوتی۔فارن فنڈنگ کا واویلا مچانے کی بجائے فارن اکاؤنٹ رکھنے والی فارن میں بیٹھی اپنی قیادت کو پاکستان آنے کی اپیل کریں۔

اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں پہ وار کیا جو پاکستان اپنا پیسہ بھجواتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے۔

مسلم لیگ (ن) رہنما سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ احسن اقبال  کاش آپ ان کے خلاف آواز بلند کرتے جنہوں نے پاکستان کے عوام کی جیبیں کاٹیں اور لندن فرار ہوگئے،منی لانڈرنگ کی اور پاکستان سے پیسہ باہر بھجوایا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے اپوزیشن کرونا کے بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی کاوشوں کو تقویت دے۔یہ قومی مسئلہ ہے،ایک ہوکر اس وائرس کو شکست دینی ہے۔

Related Posts