لاہور میں غلط پارکنگ سے منع کرنے پر خاتون نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ ماردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

woman slapped a traffic warden In Lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: گلبرگ کے علاقے میں گاڑی غلط پارک کرنے سے منع کرنے پر خاتون نے غصے میں آکر ٹریفک وارڈ کو تھپڑ ماردیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں خاتون نے گاڑی غلط پارک کردی جس پر ٹریفک وارڈن کی جانب سے گاڑی ہٹانے کی ہدایت پر خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور ٹریفک وارڈ ن کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

ٹریفک وارڈن کی طرف سے وائرلیس پر پیغام جاری کرنے پر خاتون نے وائرلیس سیٹ چھین لیا اور ٹریفک وارڈن کو تھپڑ دے مارا۔

خاتون نے ٹریفک وارڈن کو مغلظات بھی دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتی رہیں۔ویڈیو میں گاڑی کی نشاندہی کے باوجود تاحال خاتون کیخلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

لاہور میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شہریوں کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے میں آرہاہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ہنگامہ مچایا تھا جس میں ایک خاتون خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرتی دکھائی دی۔

مزید پڑھیں:کرنل کی بیوی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی، سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا

ویڈیو میں موجود خاتون نے ہزارہ موٹروے چیک پوسٹ پر پولیس کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے نہایت دیدہ دلیری سے قانون توڑکراپنی گاڑی وہاں سے بھگاکرلے گئی تھی۔

Related Posts