امریکا میں ایک خاتون نے 1800 ڈالر کی اشیاء چاٹ لیں، سامان تلف، خاتون گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman in US arrested for licking $1,800 worth of groceries

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلیفورنیا: ریاستہائے متحدہ امریکا میں ایک سپر مارکیٹ میں گروسری اور دیگر سامان چاٹنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جینیفر واکر نامی ایک خاتون کی جانب سے سپر مارکیٹ میں سامان کو چاٹنے پرپولیس کو سیف وے سپر مارکیٹ میں طلب کیا گیا تھا ۔

خاتون نے کورونا وائرس کے خدشات کے باوجود 1800 ڈالر مالیت اشیاء کو چاٹ لیا تھا۔

پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک ملازم نے انہیں اطلاع دی کہ خاتون نے زیورات کے کئی ٹکڑوں بھی چاٹ لیا ہے اوراس کے بعد اسٹور سے سامان لے کر اپنی گاڑی میں لادنا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی وجہ سے کئی خاندانوں کو سالوں بعد اکٹھے بیٹھنے کا موقع ملا، احسن خان

اسٹور کے اندر موجود خاتون نے گوشت اور شراب سمیت اشیاء کی خریداری کی جسے خریدنے کے لئے اس کے پاس کوئی رقم نہیں تھی۔

خاتون کو نقص امن کے الزم کے تحت گرفتار کرلیا گیا جبکہ سامان کو کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تلف کردیا گیا ہے۔

Related Posts