وفاق المدارس العربیہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق المدارس العربیہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
وفاق المدارس العربیہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی/اسلام آباد/پشاور: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے ضمنی امتحان برائے 1443ھ/2022ء کا اعلان کردیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق اس سال ضمنی امتحان دو جون کو اختتام پذیر ہوئے اور انتہائی مختصر مدت صرف تیرہ دنوں میں نتائج کا اعلان کرنا منتظمین وفاق المدارس کی حسیں روایت کا تسلسل ہے،اس سال ضمنی امتحان کیلئے ملک بھر میں طلباء وطالبات کیلئے دو سو اکسٹھ (261) امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔

جس میں مجموعی طور پر چالیس ہزار ایک سو تیئیس (40123) میں سے سینتیس ہزار دو سو چالیس (37240) طلباء وطالبات نے امتحان میں شرکت کی۔ان شرکاء میں سے تیئس ہزار دس (23010) نے کامیابی حاصل کی،جبکہ چودہ ہزار دو سو تیس (14230) ناکام ہوئے۔

مجموعی نتیجہ 61.7 فیصد رہا۔سولہ ہزار دو سو چہتر (16276) طلباء میں سے چودہ ہزار آٹھ سو نوے (14890) طلباء نے شرکت کی۔جس میں نو ہزار تین سو انتالیس (9339) طلباء پاس اور پانچ ہزار پانچ سو اکاون (5551) ناکام ہوئے،طلباء کا نتیجہ 62.7 فیصد رہا۔

جبکہ تیئیس ہزار آٹھ سو سینتالیس (23847) طالبات میں سے بائیس ہزار تین سو پچاس (22350) نے امتحان میں شرکت کی،ان میں سے تیرہ ہزار چھ سو اکہتر (13671) طالبات پاس اور آٹھ ہزار چھ سو اناسی (8679) ناکام ہوئیں۔طالبات کا نتیجہ 61.2 فیصد رہا۔

مولانا طلحہ رحمانی نے مزید بتایا کہ آن لائن نتائج کے حصول کیلئے وفاق المدارس کی آفیشل ویب سائٹ www.wifaqulmadaris.org اپ لوڈ بھی کردئیے گئے ہیں۔

اس موقع پر قائدین وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا انوارالحق حقانی،مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا سید سلیمان بنوری،مولانا عبیداللہ خالد،مولانا سعید یوسف،مولانا امداداللہ یوسف زئی،مولانا حسین احمد،مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا صلاح الدین ایوبی،مولانا عبدالمجید سمیت دیگر منتظمین ومسؤلین نے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی وزیر اعظم سے ملاقات

جبکہ وفاق المدارس العربیہ کے میڈیا پرسنز مولانا عبد القدوس محمدی،مولانا طلحہ رحمانی اور مولانا سراج الحسن نے مختصر ترین مدت میں نتائج تیار کرنے پر مرکزی دفتر کے عملہ اور ممتحنین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Related Posts