ہزاروں کشمیری قیدیوں کے قتل پر اقوامِ متحدہ خاموش کیوں ہے؟ پاکستان کا سوال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہزاروں کشمیری قیدیوں کے قتل پر اقوامِ متحدہ خاموش کیوں رہتی ہے؟ پاکستان کا سوال
ہزاروں کشمیری قیدیوں کے قتل پر اقوامِ متحدہ خاموش کیوں رہتی ہے؟ پاکستان کا سوال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے سوال اٹھایا ہے کہ ہزاروں نہتے کشمیری قیدیوں کے قتل پر اقوامِ متحدہ کا عالمی ادارہ خاموش کیوں رہتا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوامِ متحدہ کے ایک پیغام کے ردِ عمل میں وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات و سیفرون شہریار آفریدی نے کہا کہ جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کے پیغام سے اتفاق کرتا ہوں لیکن سوال یہ ہے کہ اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموش کیوں ہے؟

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف ہزاروں کشمیریوں کو قید کرکے حبسِ بے جا کے دوران ہی قتل کردیا جاتا ہے جبکہ قاسم فکتو نے 28 سال تک نیلسن منڈیلا کے مساوی عہدے پر کام کیا لیکن کسی کو کوئی پروا نہیں۔ کیا کشمیری کسی کمتر خدا کی مخلوق ہیں؟

یاد رہے کہ اِس سے قبل اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری بالخصوص رکن ممالک کو ہدایت کی کہ کسی بھی شخص کو صرف سیاسی رائے رکھنے پر گرفتار نہ کیا جائے کیونکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں نے نیلسن منڈیلا ڈے کے حوالے سے اپنے حالیہ بیان میں21 ویں صدی  میں بے جا قید و بند کی مخالفت کی۔

مزید پڑھیں:  سیاسی رائے رکھنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔اقوامِ متحدہ 

Related Posts