اسرا بلگچ کا فوٹوشوٹ پاکستانیوں کیلئے مسئلہ کیوں بن گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرا بلگچ کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا
اسرا بلگچ کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے شوبز ستاروں میں اپنے آئیڈیل تلاش کرنے کے بعد اب ملک کے مقامی لوگ ترکی کے اداکاروں میں اپنے آئیڈیلز کو تلاش کرتے ہیں۔ ملک کی اکثریت اُن کے طرز زندگی کی پیروی کی کوشش کرتی ہے۔

2020 میں پاکستان میں جب ارطغرل غازی نشر ہوا تو پاکستانی عوام، خاص طور پر سوشل میڈیا صارفین اس خوش فہمی میں مبتلا ہوگئے کہ یہ اداکار اصل زندگی میں بھی اسی طرح کے کپڑے پہنتے ہونگے۔

یہی وجہ ہے کہ جب ارطغرل غازی کے اداکاروں کی جانب سے کوئی بھی تصویر یا اسٹوری پوسٹ کی جاتی ہے تو پوری قوم ڈرامے کے اداکاروں کے لباس اور طرز زندگی پر تنقید کرنا شروع کردیتی ہے۔

ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی حقیقی زندگی اور ڈرامے کی زندگی میں فرق کرنا بھول چکے ہیں، وہ یہ بھول چکے ہیں کہ کیمرے کے سامنے جو نظر آتا ہے وہ سب صرف جھوٹ ہوتا ہے جبکہ اصل زندگی تو کیمرے کے پیچھے ہوتی ہے۔

اسرا بلگچ

اسرا بلگچ المعروف ’حلیمہ سلطان‘ کو پاکستان میں ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے نشر ہونے کے بعد شہرت ملی، جس کے بعد وہ پاکستانی اشتہارات اور برانڈز کی تشہیر میں بھی دکھائی دیں۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل کی پاکستان میں شہرت

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہوا اور اس نے ریٹنگز کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی مقامی انڈسٹری سے وابستہ کچھ لوگ بھی اس کی مقبولیت دیکھ کر پریشان ہوگئے تھے۔ انھیں یہ خطرہ محسوس ہونے لگا تھا کہ کہیں ارطغرل کی وجہ سے پاکستان کی مقامی انڈسٹری نہ ختم ہوجائے۔

حلیمہ سلطان کی اشتہاری ویڈیو

ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والی اداکارہ اسرا بلگچ نے انسٹاگرام پر خواتین کے زیر جامہ تیار کرنے والے دنیا کے معروف برانڈ ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ کے لیے شوٹ کرائے گئے اشتہار کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔

اسرا بلگچ نے ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ ترکی کے لیے ویڈیو شوٹ کروایا، جس میں وہ انتہائی بولڈ لباس میں دکھائی دیں۔

حلیمہ سلطان کے فوٹوشوٹ پر پاکستانی صارفین سیخ پا

اسرا بلگچ کے فوٹوشوٹ نے اداکارہ کے پاکستانی مداحوں کو مشتعل کردیا۔

صارفین نے اداکارہ کے لباس کو تنقید کو نشانہ بنایا۔ کسی نے کہا کہ انھیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اپنی بولڈ تصویریں کیوں انٹرنیٹ پر شیئر کرنا پسند کرتے ہیں؟

بعدازاں کسی نے اداکارہ کو ماضی کے ڈرامہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ارطغرل غازی جیسے ڈرامے میں کردار ادا کیا تھا، لہذا انھیں ایسے نازیبا لباس نہیں پہننے چاہئیں۔

ڈرامے کی زندگی اور اصل زندگی میں فرق

پاکستانیوں کو یہاں پر یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ڈرامے کی زندگی اور اصل زندگی میں بہت فرق ہوتا ہے ، دوسرا کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی اداکار یا اداکارہ کی ذاتی زندگی پر تنقید کریں، خاص طور پر بین الاقوامی اداکار کی تو بالکل بھی نہیں۔

ہم ایک مہذب قوم ہیں۔ ہمیں یہ بالکل زیب نہیں دیتا کہ کسی کے کردار پر کیچڑ اچھالیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ترکی ایک اسلامی ریاست ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مقامی لوگ ترک اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیں، اُن کی مرضی ہے کہ وہ جس لباس میں بھی جیسا چاہیں فوٹوشوٹ کروائیں۔

 

Related Posts