الوداع2023، رواں برس شوبز کے کس کس ستارے کی زندگی کا سفر تمام ہوا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز کے ستارے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سال 2023 کے دوران شوبز کے مختلف ستاروں نے فانی دنیا کو الوداع کہہ دیا جن میں قوی خان اور ضیاء محی الدین جیسے انمول ہیرے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شوبز کی دنیا کے عظیم نام صفحۂ ہستی سے مٹتے چلے گئے۔  معروف اداکار قوی خان، شکیل احمد، ماجد جہانگیر اور شعیب ہاشمی ایسے ہی فنکار ہیں۔

Qavi Khan - Wikipedia

رواں برس انتقال کر جانے والے فنکاروں میں معروف شاعر امجد اسلام امجد اور ٹی وی میزبان و نامور صداکار ضیاء محی الدین بھی شامل ہیں جو سال کے مختلف وقتوں میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Shakeel Ahmed Dodges Controversial Questions By Nauman Ijaz | Reviewit.pk

بے شمار مداحوں، فلم بینوں، ٹی وی کے ناظرین اور ریڈیو کے سامعین سمیت اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو سوگوار کرکے جانے والے فنکاروں کے لازوال کام کو آج بھی یاد کیاجارہا ہے۔ شاید انہیں کوئی کبھی نہ بھول سکے۔

Writer and poet Amjad Islam Amjad passes away at 78 - Culture - Images

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMzNTIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzM1MiAtINis2YjZhNuM2Kcg2LHYp9io2LHZudizINqp24wg2LPZhtiz2YbbjCDYrtuM2LIg2YHZhNmFINmE24zZiCDYr9uMINmI2LHZhNqIINio2ZDbgdin2KbZhtqIINqp24wg2qnbgdin2YbbjNiMINqp2Kgg2qnbjNinINuB2YjYqtinINuB25LYnyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODMzNTMsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvSnVsaWEtUm9iZXJ0cy0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KzZiNmE24zYpyDYsdin2KjYsdm52LMg2qnbjCDYs9mG2LPZhtuMINiu24zYsiDZgdmE2YUg2YTbjNmIINiv24wg2YjYsdmE2ogg2KjZkNuB2KfYptmG2ogg2qnbjCDaqduB2KfZhtuM2Iwg2qnYqCDaqduM2Kcg24HZiNiq2Kcg24HbktifIiwic3VtbWFyeSI6Itis2YjZhNuM2Kcg2LHYp9io2LHZudizINqp24wg2LPZhtiz2YbbjCDYrtuM2LIg2YHZhNmFIOKAndmE24zZiCDYr9uMINmI2LHZhNqIINio2ZDbgdin2KbZhtqI4oCcINqp24wg2qnbgdin2YbbjCDZhdmG2LjYsdmQINi52KfZhSDZvtixINii2obaqduMINuB25LblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

ضیاء محی الدین کا شمار اکیسویں صدی کے انتہائی منجھے ہوئے صداکاروں میں کیا جاتا ہے جس نے اپنی بے مثال آواز اور بہترین تلفظ کے بل بوتے پر وہ بے مثال شہرت اور کامیابیاں سمیٹیں جو آج تک کسی کے حصے میں نہیں آسکیں۔

شعیب ہاشمی ٹی وی پروگرامز اکڑ بکڑ، سچ گپ اور ٹال مٹول سے شہرت حاصل کرنے والے معروف ڈرامہ نگار، اداکار اور ماہرِ تعلیم تھے جنہوں طویل عرصے تک بے شمار طلبہ کو معاشیات کی تعلیم دی۔

اپنے بے شمار مداحوں کو الوداع کہہ کر 6مئی کے روز انتقال کرجانے والے شعیب ہاشمی کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ اداکار قوی خان کا انتقال 6مارچ کو ہوا تھا۔ انہوں نے بے شمار ٹی وی سیریلز اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

Related Posts