واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان
واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا، اس فیچر میں صارفین کو ہر بار ایپلیکیشن کھولنے پر پاس ورڈ ڈالنا ہوگا، جیسا کہ اوپر اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے۔ یہ فیچر اُن لوگوں کے کار آمد ہے جو کمپیوٹر پر واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

واٹس ایپ ذرائع کے مطابق اس فیچر کو فعال کرنا اختیاری ہوگا اور ممکنہ طور پر، صارف کو یہ منتخب کر کے اس پر زیادہ کنٹرول حاصل ہو گا کہ ایپ کو پاس ورڈ کی ضرورت کب ہونی چاہیے۔

نیز،اگر کوئی صارف پاس ورڈ کھو دیتا ہے یا بھول جاتا ہے، تو اسے ایپ سے لاگ آؤٹ کرنا ہوگا اور ڈیوائس کو QR کوڈ کے ساتھ لنک کرکے ڈیسک ٹاپ پر دوبارہ لاگ ان کرنا ہوگا۔

یہ فیچر ابھی دستیاب نہیں ہے کیونکہ اسے ابھی تیار کیا جا رہا ہے۔ اسے مستقبل میں صارفین کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ٹوئٹرکے مزید ملازمین کو برطرف کئے جانے کا امکان

یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ واٹس ایپ ایک ایسی خصوصیت بھی نافذ کر سکتا ہے جو صارفین کو فنگر پرنٹ سینسر کے دستیاب ہونے پر میک پر ٹچ آئی ڈی استعمال کرکے ایپ کو لاک کرنے دیتا ہے۔

Related Posts