ٹوئٹرکے مزید ملازمین کو برطرف کئے جانے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹرکے مزید ملازمین کو برطرف کئے جانے کا امکان
ٹوئٹرکے مزید ملازمین کو برطرف کئے جانے کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک:ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے تب سے ہی اس ادارے کے ملازمین زیر عتاب ہیں اور ان کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹوئٹر کے بانی نے 44 بلین ڈالرز کی ادائیگی کے بعد ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا، خود کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا اور کمپنی کے آدھے عملے کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی بھی ٹوئٹر کے ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک اب ٹوئٹر کے سیلز ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

کمپنی کے سیلز ڈیپارٹمنٹ اور پارٹنرشپ سائیڈ کے ملازمین کو آج دوپہر یا شام تک اس حوالے سے ای میلز موصول ہوسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے، ایلون مسک نے کمپنی کے کچھ ڈیپارٹمینٹس کے مینیجرز سے اپنی ٹیمز کے کچھ اراکین کو برطرف کرنے کو بھی کہا تھا۔

جب منیجرز نے اپنی ٹیمز سے ملازمین کو نکالنے سے انکار کیا تو ایلون مسک نے ان مینجرز کو ہی برطرف کردیا۔واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے پہلے ہی کمپنی کے 8,500 کی تعداد کے عملے میں سے تقریبا آدھے عملے کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

مزید پڑھیں:میٹا کا پروفائل سے مذہبی، سیاسی اور جنسی ترجیحات ہٹانے کا اعلان

جبکہ کمپنی کے کچھ ملازمین نے قوانین سخت ہونے کے بعد خود ہی استعفے دے دیے ہیں۔مسلسل برطرفیوں کے بعد ٹوئٹر کے عملے کی صحیح تعداد ابھی واضح نہیں ہے تاہم تخمینہ لگ بھگ 2 ہزار سے 3 ہزار ہوسکتا ہے۔

Related Posts