ویسٹ پولیس کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ پولیس کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروکہ برآمد
ویسٹ پولیس کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروکہ برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 05 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق ملزمان گینگ مورخہ 07 جولائی 2021 کو زاہد ڈیکوریشن کے قریب سے شہری محمد شہریار سے اسلحہ کے زور پر 15,000 نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 651/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔ ملزمان گینگ مورخہ 28 جون 2021 کو چشتی نگر روڈ پر واقعہ ماشااللّه پکوان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر کیش کاؤنٹر سے 30,000 نقدی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 453/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 ماشااللّه پکوان کے مالک شاہ مراد صدیقی کی مدعیت میں تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔ ملزمان کو موجودہ CCTV فوٹیج میں بھی ماشااللّه پکوان پر واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان گلشن ضیاء نیو قطر ہسپتال کے قریب مکان میں موجود واردات کی پلانگ کررہے تھے۔ ایس ایچ او پاکستان نے خفیہ اطلاع پر ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کامیاب ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے مختلف کیلیبرز کے 05 عدد پسٹلز اور ماؤزر بمعہ ایمونیشن، اسلحہ کے زور پر چھینے گئے 10 عدد موبائل فونز اور 80,000 نقدی برآمد کرلی ہے۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن تھانہ پاکستان بازار، اقبال مارکیٹ اور اورنگی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و راہزنی کی مزید وارداتوں کا اعتراف کیا.گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 807/2021, 808/2021, 809/2021, 810/2021 اور 811/2021 درج۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید مقدمات میں شناخت اور قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں نبی حسین ولد اسلام، شفی عالم ولد محمد حنّان، محمد شہزاد ولد ساجد حسین، یوسف ولد شبیر احمد اور امیر حسین ولد اسلام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا 30 اگست سے 100 فیصد ویکسینیشن والے اسکولز کھولنے کا فیصلہ

Related Posts