کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikh Rasheed Ahmad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا نے امن وامان کی صورت حال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا،کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بدھ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کی مشترکہ زیر صدارت امن اومان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں صوبے کے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ کی امن وامان کے حوالے سے صوبے کی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ شیخ رشیدنے کہاکہ صوبے نے امن وامان کی صورت حال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔

امن و امان حاصل کرنے کے لئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کو تمام ضروری وسائل مہیا کرینگے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بند گلی میں جارہے ہیں، ان کے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں،آپ کااستقبال کریں گے۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، مریم نواز

وزیرداخلہ شیخ رشید کاراولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی اس لیے زیادہ ہوئی کہ چوروں نے بہت زیادہ لوٹا، ماضی میں ایسے معاہدے کیے گئے جس کی وجہ سے بجلی مہنگی کرنا پڑی۔

Related Posts