وفاق المدارس نے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق المدارس کے تحت 88374حفاظ قرآن کے امتحانات15فروری سے شروع ہونگے
وفاق المدارس کے تحت 88374حفاظ قرآن کے امتحانات15فروری سے شروع ہونگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔

وفاق المدارس کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق مرکزی دفتر میں ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تین سے پانچ جولائی کو ملک بھر کے دو سو تینتیس (233) امتحانی مراکز میں چھتیس ہزار چار سو چھبیس طلباء وطالبات شریک ہوئے۔

جس میں (21176) طلباء نے داخلے بھیجے جس میں بیس ہزار دو سو چھیانوے (20296) طلباء شریک ہوئے، سولہ ہزار تین (16003) طلباء کامیاب ہوئے اور چارہزار دو سو ترانوے(4293) ناکام ہوئے،طلباء کی کامیابی کا تناسب 78.8 فیصد رہا۔

جبکہ پندرہ ہزار دو سو پچاس (15250) طالبات نے داخلے بھیجے جس میں چودہ ہزار پانچ سو چوراسی (14584) نے شرکت کی اور دس ہزار سات سو چھبیس (10726) نے کامیابی حاصل کی،اور تین ہزار آٹھ سو اٹھاون (3858) ناکام ہوئیں۔طالبات کی کامیابی کا تناسب 73.5 فیصد رہا۔

مجموعی طور پہ چونتیس ہزار آٹھ سو اسی (36880) طلباء وطالبات نے امتحان میں شرکت کی جس میں چھبیس ہزار سات سو انتیس (26729) نے کامیابی حاصل کی اور آٹھ ہزار ایک سو اکاون (8151) ناکام ہوئے۔اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 76.6فیصد رہا۔مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق نتائج کے اعلان کے موقع پر مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید،چوہدری ریاض عابد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: مولانا عبدالرزاق اسکندر وفاق المدارس کے صدر ،مولانا حنیف جالندھری جنرل سیکریٹری منتخب

قائدین وفاق المدارس مولانا انوار الحق حقانی،مفتی محمد رفیع عثمانی،مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا امداداللہ یوسف زئی،مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا حسین احمد،مولانا صلاح الدین ایوبی سمیت دیگر نے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کا مبارکباد پیش کرتے ہوئے اراکین امتحانی کمیٹی اور مرکزی دفتر کے تمام ذمہ داران کو صرف تیرہ دن کی قلیل مدت میں نتائج تیار کرنے کی روایت کو برقرار رکھنے پہ خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Related Posts