مولانا عبدالرزاق اسکندر وفاق المدارس کے صدر ،مولانا حنیف جالندھری جنرل سیکریٹری منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ اشرفیہ میں خدمات وفاق المدارس کنونشن کا کامیاب انعقاد
جامعہ اشرفیہ میں خدمات وفاق المدارس کنونشن کا کامیاب انعقاد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ،مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کا مشترکہ اجلاس،ملک بھر سے تقریباً 1300کے لگ بھگ علماء ومشائخ اور منتخب دینی مدارس کے مہتممین نے شرکت کی۔

مفتی محمد تقی عثمانی کی تجویز پر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کو ایک مرتبہ پھربلامقابلہ صدر اور مولانا محمد حنیف جالندھری کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔

ہاؤس میں موجود تمام اراکین نے پہلے ہاتھ فضا میں بلند کرکے اور بعدازاں کھڑے ہوکر صدر وفاق اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،علماء کرام کی طرف سے وفاق المدارس کے اتحاد و یکجہتی کو ہرقیمت پر برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے دستور کی بعض دفعات میں ترمیم کی بھی اتفاق رائے سے منظوری دی،وفاق المدارس کے لیے سرپرستوں،چار نائب صدور،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ناظم نشر واشاعت کا بھی تقرر کیا جائے گا۔مجلس عاملہ،صوباء ناظمین،ضلعی مسوولین کا از سرنوتعین کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ،مجلس شوری اور مجلس عمومی کا مشترکہ اجلاس دارالعلوم زکریا ترنول اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک بھر سے 1300سے زائد علماء ومشائخ اور منتخب دینی مدارس کے مہتممین نے شرکت کی۔

اجلاس مولانا انوار الحق نائب صدر اول وفاق المدارس کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا فضل الرحمن امیر جمعیت علمائے اسلام،شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان،مولانا عبیداللہ خالد مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی،مولانا مفتی سید مختار الدین شاہ۔

اس کے علاوہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمدجانشین خواجہ خواجگان حضرت مولانا خوجہ خان محمد،مولانا فضل الرحیم مہتمم جامعہ جامعہ اشرفیہ لاہور،مولانامحمدقاسم دارالعلوم عربیہ شیرگڑھ سابق ایم این اے،مولانا مفتی محمد طیب مہتمم جامعہ امدادیہ فیصل آباد، مولانا صاحبزادہ سعیداسکندر جامعہ بنوری ٹاون کراچی۔

اس کے علاوہ مولانا قاضی عبدالرشید صاحب ناظم وفاق المدارس پنجاب،مولانا امداد اللہ ناظم وفاق المدارس سندھ، مولانا حسین احمد ناظم وفاق المدارس خیبرپختونخواہ، مولانا صلاح الدین ایم این اے ناظم وفاق المدارس بلوچستان،مولانا سعید یوسف،آذادکشمیر، مولانا قاضی نثار گلگت بلتستان،مولانا اشرف علی جمعیت اشاعت التوحید والسنہ، و دیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور، چوری شدہ مقالہ لے کر صدارتی ایوارڈ لینے کی انکوائری کٹھائی میں پڑ گئی

اس موقع پر سب علمائے کرام نے مولانا مفتی عتیق الرحمن اور مولانا مفتی اویس عزیز سمیت دارالعلوم زکریا کے جملہ اساتذہ و کارکنان اور اسلام آباد راولپنڈی کے علماء کرام اور اہل مدارس کا حسن انتظام پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Related Posts