کراچی میں ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں، مختلف مارکیٹس سیل کردی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں، مختلف مارکیٹس سیل کردی گئیں
کراچی میں ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں، مختلف مارکیٹس سیل کردی گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں، مختلف مارکیٹس سیل کردی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر اسماء بتول کے مطابق مارکیٹوں میں سینی ٹائزر، ماسک اور دیگر ضروری اشیاء کا استعمال نہیں کیا جارہا تھا جس کے باعث یہ اقدام اُٹھانا پڑا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے عوام کی آسانی کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی، مگر ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کے مطابق گل پلازہ، زینب مارکیٹ اور ارحم شاپنگ سینٹر کو ایس او پی کی خلاف پر سیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر طارق روڈ پر 3دکانیں جبکہ عبداللہ ہارون روڈ پر 4 مارکیٹیں بھی سیل کردی گئیں۔ان جگہوں پر کسی بھی احتیاطی تدابیر کو اختیار نہیں کیا جارہا تھا۔جس کی بنیاد پر ایکشن لیا گیا۔

اس حوالے سے کمشنر کراچی نے کہا کہ ہم نے پہلے روز ہی مختلف جگہوں کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران ایس او پی پر عمل نہیں ہورہا تھا۔اس حوالے سے ہم نے دکانداروں کو صورتحال بہتر بنانے کے لئے 2دن کا وقت بھی دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے میں دکاندار ہمارا ساتھ دیں گے تو کارروائی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کمشنر کراچی نے تاجر برادری سے اپیل کی تھی کہ ایس او پیز پر عمل کریں، ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر کے بغیر کسی کو شاپنگ نہیں کرنے دیں گے اور کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Related Posts