کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنماء و سابق میئر وسیم اختر کے گزشتہ روز متحدہ کارکنوں پر لاٹھی چارج کے موقع پرپولیس پروٹوکول میں بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنماء وسیم اختر کارکنوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کے دوران پولیس کی حفاظت میں مظاہرین سے دور جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
قوم کےغدار،بزدل آبادٹولےوالو!
جس پولیس نےمہاجرماؤں،بہنوں،معصوم بچوں پر
تشددکیا،اسی پولیس کےProtocolمیں کروڑوں روپےکیBullet Proofگاڑیوں میں تم گھومتےہو
یہ بتاؤ کہ
وسیم اختر،خالدمقبول،عامرخان،کنورنوید،فیصل سبزواری،خواجہ اظہار،امین الحق میں سےکون پولیس کےتشددکی وجہ سےزخمی/گرفتارہوا؟ pic.twitter.com/9tymqELTX1— Dr. Nadeem Ehsan (@NdmEhsan) January 26, 2022
یہ سارے غددار ملے ہوے ہیں pic.twitter.com/2LE8KuTnda
— MQM Florida (@MQMFLORIDA1) January 26, 2022
گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی پر پولیس کی جانب سے بد ترین شیلنگ، متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیاگیا جبکہ پولیس کے تشدد سے زخمی ہونیوالا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش جس پر پولیس سے تکرار ہوئی، کارکنان نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں شریک متعدد خواتین بھی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث متاثر ہوئیں ، پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صداقت حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم کا یوم سیاہ کا اعلان، شہر کے مختلف علاقوں میں دکانیں بند کرادی گئیں