وسیم اختر کی متحدہ کارکنوں کو پٹتا چھوڑ کر پولیس پروٹوکول میں بھاگنے کی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Video of Wasim Akhtar escaping from police leash becomes viral

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنماء و سابق میئر وسیم اختر کے گزشتہ روز متحدہ کارکنوں پر لاٹھی چارج کے موقع پرپولیس پروٹوکول میں بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنماء وسیم اختر کارکنوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کے دوران پولیس کی حفاظت میں مظاہرین سے دور جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی پر پولیس کی جانب سے بد ترین شیلنگ، متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیاگیا جبکہ پولیس کے تشدد سے زخمی ہونیوالا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش جس پر پولیس سے تکرار ہوئی، کارکنان نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں شریک متعدد خواتین بھی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث متاثر ہوئیں ، پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صداقت حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم کا یوم سیاہ کا اعلان، شہر کے مختلف علاقوں میں دکانیں بند کرادی گئیں

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کے واقعے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاجس کی وجہ سے آج مختلف علاقوں میں نا معلوم افراد کی جانب سے کاروبار بند کروادیا گیا ہے۔

Related Posts