اسلام آباد ہائی کورٹ میں توڑپھوڑ کرنے والے 34 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توڑپھوڑ کرنے والے 21 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد ہائی کورٹ میں توڑپھوڑ کرنے والے 21 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں پولیس نے ہائی کورٹ کے سیکورٹی انچارج کی مدعیت میں 34 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جن وکلاء کے خلاف توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی عمل لائی جائے جبکہ ان کے لائسنس کی معطلی کے لئے اسلام آباد بار سے بھی رجو ع کیا جائے گا۔

جن وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں مندرجہ ذیل وکلاء کے نام شامل ہیں۔

تصدق حنیف ، شہلا شان عباسی ، حماد ، عمر خیام ، احسن مجید گجر ، خالد محمود ، شائستہ تبسم ، یاسر خان ، ناہید ، اشفین ، راجہ فخر ، نصیر کیانی ، ارباب ایوب گجر ، اسد اللہ ، راجہ زاہد ، لیاقت منظور ، نوید ملک ، خالد تاج ، شعیب چوہدری ، معراج ترین اور ظفر کھوکھر۔ 

یاد رہے کہ آج صبح ڈسٹرکٹ سیشن جج کے حکم پر سیشن کورٹ کے احاطے میں قائم غیرقانونی چیمبر کی مسمار کے خلاف وکلاء نے عدالتوں کا بائی کاٹ کیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سے بدتمیزی کی اور ہائی کورٹ کے اندر توڑپھوڑ کی تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور وکلاء کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاحکم ثانی عدالتوں کی بندش کا حکم دیا تھا۔

پولیس کی جانب سے مذکورہ بالا وکلاء کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts