پنجاب میں کورونا پر قابو پانے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Covid-19 vaccine
سندھ حکومت کا کل سے عام عوام کے لیے ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی : ملک میں کورونا کی وباء پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری ،پنجاب میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیا،راولپنڈی ودیگر علاقوں میں مزید 2986 لوگوں کو ویکسین لگادی گئی۔

کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2986 لوگوں کو یہ و یکسین لگائی گئی ہے۔

راولپنڈی میں 2191 جبکہ تحصیل ٹیکسلا میں 297 تحصیل گجر خان میں299 تحصیل کلر سیداں میں65 تحصیل کہوٹہ میں104 تحصیل مریض میں 21 تحصیل کوٹلی ستیاں میں 9 شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

حکومت کی طرف سے راولپنڈی میں 60سال تک کے بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلیے کورونا ویکسین لگانے کےمنصوبہ کے تحت اب تک پنجاب میں 44753شہریوں کو کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈی و دیگر علاقوں میں 2986 لوگوں کو و یکسین لگائی گئی۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ 32 ہزار ہلاک

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60ہزار 162 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 529 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 56 فیصد رہی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں کورونا کا شکار7 ہزار 457افراد جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد سندھ میں 4 ہزار 553، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 899جبکہ بلوچستان میں 223افراد انتقال کر چکے ہیں۔

Related Posts