دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ 32 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ 32 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 11 کروڑ 26 لاکھ افراد متاثر، 24 لاکھ 96ہزار سے زائد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 30لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 14کروڑ 20لاکھ 13 ہزار 144افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 30لاکھ 32ہزار 972افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 7 ہزار 509فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 84لاکھ 27ہزار628ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 12 کروڑ 5لاکھ 52ہزار 544افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 83لاکھ 20 ہزار 119افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، ترکی ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 73 افراد جاں بحق

Related Posts