عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے وہ بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے وہ بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شیخ رشید
عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے وہ بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے وہ بھی میری طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں اہم سیاسی امور، امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عثمان بزدار اورشیخ رشید نے اپوزیشن کی جانب سےسیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے وہ بھی میری طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا اگر ان کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے کچھ بندے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس اپوزیشن کے ایسے بندے ہیں جو کہ ووٹ ہی نہیں دالیں گے، اپوزیشن اپنی ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے، سب کو کہہ رہا ہوں کہ میں ایک باخبر وزیر ہوں اور کوئی بھی کہیں نہیں جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدارتی ریفرنس، جے یو آئی اور سپریم کورٹ بار نے جواب جمع کرادیا

ان کا کہنا تھا کہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں رہتی، اتحادی دیر سے فیصلہ کرتے ہیں، اچھی بات ہے سوچ کر فیصلہ کرنا چائیے، اتحادیوں سے امید ہے کہ وہ اچھافیصلہ کریں گے، حالات روز بروز بہتری کی طرف آرہےہیں، پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہوسکتے ہیں۔

مزید برآں شیخ رشید نے کہا کہ خواہش رکھتے ہیں کہ ملک اور جمہوریت آگے بڑھے، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی فوج یا عدلیہ مخالف تحریک چلائے اسے سختی سے کچل دوں گا، اب ان کو فوج کا خیال آگیا ہے، بہت اچھی بات ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج اچھی اور عدلیہ دور اندیش ہے۔

Related Posts