امریکی صدر کا ایک ماہ تک 70فیصد شہریوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم اس وقت عالمی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں،جو بائیڈن
ہم اس وقت عالمی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں،جو بائیڈن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکہ میں شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ 4جولائی تک 70فیصد امریکیوں کی ویکسی نیشن کردی جائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا کے یوم آزادی تک شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے کوشاں ہیں، یہ موسم گرما آزادی اور مل کرخوشیاں منانے کا موسم ہوگا۔

اپنے ایک جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک ملک کے 52فیصد افراد کی کورونا ویکسی نیشن ہوگئی ہے اس عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے اس شرح کو70فیصد تک لانا ہوگا۔

امریکی صدر کے مطابق کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ہمیں جنگی حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا، ویکسی نیشن پرٹیکس کریڈٹ سمیت دیگرمراعات بھی دی جائیں گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں تمام ریاستیں یکم مئی تک بالغوں کو ویکسین کے دونوں ٹیکے لگانے کا عمل پورا کرلیں۔ مجھے امید ہے کہ منصوبے پر عمل کیا گیا تو کورونا کیسز میں بڑے اضافے رک جائیں گے تاہم اکا دکا کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کہ حزب اختلاف کی جماعت ری پبلکنز نے ملازمین یا صارفین سے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ مانگنے پرحکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے سبب ختم ہونے والے روزگار جلدی واپس نہیں آسکیں گے،اقوام متحدہ

Related Posts