پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

trump india speech
trump india speech

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت میں اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے، ان کوششوں کی بدولت پاکستان کے ساتھ پیش رفت کے اشارے نظر آنے شروع ہوگئے ہیں۔

دورہ بھارت کے موقع پر ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں ‘نمستے ٹرمپ نامی ریلی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘امریکا اور بھارت دہشت گردوں کو روکنے اور ان کے نظریے سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب سے منصب سنبھالا ہے پاکستانی سرحد سے آپریٹ ہونے والی دہشت گرد تنظیموں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کے ساتھ بہت مثبت انداز میں کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے، استحکام میں اضافے اور مستقبل میں ہم آہنگی کے لئے پر امید ہیں، امریکا اور بھارت اسلامی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت نے داعش کے خلاف پوری فوجی طاقت سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اس کی خلافت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور خلیفہ ابوبکر البغدادی کو ہلاک کردیا گیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا، بھارت کو ڈرون سے لے کر ہیلی کاپٹر اور میزائل سسٹم تک دفاعی ساز و سامان فراہم کرنے کو تیار ہے، دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار موجود ہیں اور بھارت کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ہم اسے دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار دیں گے، بھارت کی شاندار میزبانی کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کی مذہبی ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندو، مسلمان، سکھ، جین اور عیسائی اپنے اپنے مذہب کی عبادت کرتے ہیں، آپ ایک قوم کی طرح ہمیشہ مضبوط بن کر رہے۔

Related Posts