امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50ہزارسے تجاوز کر گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US coronavirus death toll passes 50,000

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن : امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار مزید ہلاکتوں کے ساتھ کورونا وائرس وبائی مرض سے اموات 50ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں، جان ہاپکنز یونیورسٹی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3000 سے زیادہ اموات ہوئیں اور اب بھی ملک بھر میں 870000 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسزموجودہیں۔

ہلاکتوں میں اضافے کی افسوسناک خبر اس وقت سامنے آئی جب کئی ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد امریکا کے کچھ حصے دوبارہ کھل گئے

تھے۔

جارجیا ، الاسکا اور اوکلاہوما کی ریاستوں میں کچھ ہیئر سیلون ، بولنگ ایلی ، ٹیٹو پارلر اور دیگر کاروبار جمعہ کے روز کھول دیئے گئے تھے۔

امریکا اب تک دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں اور کیسزکے ساتھ اسپین ، اٹلی اور چین سے کہیں زیادہ متاثر ہوچکا ہے ۔

نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ امریکہ نے اب تک 4.9 ملین ٹیسٹ کئے ہیں اور وہ ریاستی گورنرز کے ساتھ جانچ کو بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عالمی رہنماؤں کا کورونا کی ویکسین کی تیاری تیز کرنے کے منصوبے پر اتفاق

امریکی کانگریس نے ایک 484 بلین ڈالر کا معاشی بل پاس کیا جس میں جانچ کی توسیع کے لئے فنڈز بھی شامل ہیں۔

یہ واشنگٹن کے ذریعہ منظور کیا جانے والا چوتھا کورونا ریلیف پیکیج ہے اور اسپتالوں اور چھوٹے کاروباری قرض پروگرام کے لئے بھی فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔

Related Posts