امریکا میں کورونا کے کیسز10 لاکھ سے تجاوز، ہلاکتیں 60 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US coronavirus cases top 1 million

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن : ریاستہائے متحدہ امریکا میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 35ہزار765ہوگئی، ہلاکتیں 60 ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ یومیہ اوسطاً 2000 ہلاکتوں کے باعث  کورونا وائرس سے 59ہزار266 امریکی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت عامہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ کیسزکی اصل تعداد زیادہ ہے۔

امریکا میں بیروزگاری کی شرح میں اپریل میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے کیونکہ بہت سے امریکی لاک ڈاؤن میں ہیں،صحت عامہ کے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ معاشرتی فاصلاتی پالیسیوں کا قبل از وقت رول بیک انفیکشن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکا کے تقریبا 30 فیصد کیس ریاست نیویارک میں پائے گئے ہیں جوملک میں وباء کا مرکز ہے، اس کے بعد نیو جرسی ، میساچوسٹس ، کیلیفورنیا اور پنسلوانیا شامل ہیں۔

ماہرین نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کی صورت میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اگست تک انتہائی حد تک اضافے کے حدشات ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا میں موجود پاکستانی 2 مئی کو وطن واپسی کی اڑان بھر سکتے ہیں۔زلفی بخاری

چین میں گزشتہ سال دسمبرکے آخر میں وباء شروع ہونے کے بعد سے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز 3 ملین تک پہنچ چکے ہیں۔

دنیا کی تیسری سب سے بڑی آبادی والے ریاستہائے متحدہ امریکا میں اٹلی ، اسپین اور فرانس کے بعدکیسز سامنے آئے ہیں۔

Related Posts