امریکا میں موجود پاکستانی 2 مئی کو وطن واپسی کی اڑان بھر سکتے ہیں۔زلفی بخاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں موجود پاکستانی 2 مئی کو وطن واپسی کی اڑان بھر سکتے ہیں۔زلفی بخاری
امریکا میں موجود پاکستانی 2 مئی کو وطن واپسی کی اڑان بھر سکتے ہیں۔زلفی بخاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ امریکا میں موجو پاکستانی 2 مئی کو وطن واپسی کی اُڑان بھر سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں موجود پاکستانیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو قطر ائیر ویز کی فلائٹ 2 مئی کو پاکستان آئے گی۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ قطر ائیر ویز کی اسلام آباد کیلئے  خصوصی پرواز میں سیٹیں بک کروانے کیلئے امریکا میں موجود پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ آن لائن بکنگ کروا لیں جبکہ یہ فلائٹ واشنگٹن سے 2مئی کو پاکستان روانہ ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر بیرونِ ملک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ائیر لائن کی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا۔

ٹوئٹر پر3 روز قبل معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ہمارے ہم وطنوں کو پاکستان واپس لانے کے لیے فلائٹس میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پروازوں میں اضافہ

Related Posts