جامعہ اردو میں غیر تدریسی عمال کو تاحال تنخواہ نہ مل سکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PhD dissertation Report came out before Jamia Urdu GRMC meeting

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : جامعہ اردو کی انجن غیر تدریسی عمال اسکیل 1تا گریڈ16 گلشن اقبال کیمپس کے صدر عدنان اختر نے ایسو سی ایشن کا ایک ہنگا می منعقد کیا ، اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئےانجمن غیر تدرسی عمال کے صدر عدنان اختر نے کہا کے اب سے 2 دن بعد عیدالاضحی کی آ مد ہے اور اب تک غیر تدریسی عمال کی تنخواہ نہیں آ ئی ہے ۔

حالانکہ حکومت کی طرف سے واضح ہدایات تھیں کہ 15/07/2021تک تمام ملازمین کی تنخو اہ جاری کردی جائے مگر ہماری جامعہ اردو کی نا اہل انتظامیہ نے حسبِ روایت تنخواہ ابھی تک جاری نہیں کی جس کی وجہ سے ملامین قربانی جیسے انتہا ئی ضروری فر یضے سے محروم ہو تے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کے عید الاؤنس جو کہ اس جامعہ انتظامیہ نے جاری نہیں کیا نہ ہ عیدالفطر پر اور نہ ہی عیدالاضحی پر حا لانکہ کے انتظامیہ نے وعدہ کیا تھا کے عیدالاضحی پر یہ الاؤنس جاری کردیں گے مگر تاحال ابھی تک جاری نہیں کیا گیا جس سے ملازمین میں بہت زیادہ بے چینی پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: جامعہ اردو میں معاہداتی بنیادوں پر لیگل ایڈوائزر اور منتظم GRMCبھرتی

انہوں نے مزید کہا کے نہ ہی اس انتظا میہ نے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر نے کے حو الے سے ابھی تک کو ئی اقدام اٹھایا ہے ۔ اسکے بر عکس اپنے منظورِ نظر افراد کو ہر طرح سے نوازا جارہا ہے اور ان کے گریڈوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے ۔

اس حوالے سے صدر غیر تدرسی عمال عدنان اختر نے کہا کے اگر انتظامیہ کا سلوک غریب ملازمین کے ساتھ ایسا ہی رہا تو عید کے بعد جنرل باڈی بلوا کر اپنے آ ئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Related Posts