ملئے نائب قاصد سے یونیورسٹی کا ڈپٹی کنٹرولر بننے والے باہمت شخص سے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کی وفاقی جامعہ اردومیں محنت کی منفرد مثال ڈپٹی کنٹرولر عطا محمد گورمانی ریٹائرڈ ہو گئے ، عطا محمد گورمانی نے 1981میں نائب قاصد سے کیریئر کا آغاز کیا اور 43سالہ مدت ملازمت کا اختتام گریڈ18کے دپٹی کنٹرولر کی حیثیت سے کررہے ہیں ،43سالہ دور ملازمت میں عدالت ، نیب ، ایف آئی اے ، وفاقی محتسب سمیت کہیں بھی ان کی شکایت تک نہیں گئی ، شعبہ امتحانات کی جانب سےان کے اعزاز میں شیخ الجامعہ کی موجودگی میں منگل کو الوداعی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ میں مختلف حوالوں سے نمایاں رہنے والی جامعہ اردو کے شعبہ امتحانات کی ڈگری سیکشن کےسابق انچارج گریڈ 18کے ڈپٹی کنٹرولر عطا محمد گورمانی ریٹائرڈ ہو جائیں گے ، 14جون بہ روز منگل کو ان کے اعزاز میں شعبہ امتحانات کی جانب سے الوداعی تقریب گلشن کیمپس میں منعقد کی جائے گی ، تقریب کا آغاز دوپہر 11بجے ہو گا جس میں مہمان خصوصی شیخ الجامعہ ڈاکٹر اطہر عطا ہونگے ۔

جامعہ اردو میں محنت کی منفردمثال عطا محمد گورمانی 1981میں وفاقی گورنمنٹ اردو کالج ، بابائے اردو روڈ میں میٹرک کی سند پرنائب قاصد بھرتی ہوئےتھے ، جس کے بعد انہوں نے اس وقت کے اساتذہ کی یوسف بلوچ، پروفیسر علی محمد شاہین ، خادم حسین کیانی ، پرنسپل پروفیسر خلیل اللہ کی ترغیب اور اپنی محنت سے 1985میںبی اے کیا ، جس کے بعد کالج کے پرنسپل پرنسپل پروفیسر خلیل اللہ کو درخواست دی کہ مجھے کلرک بنایا جائے جس کے بعد 1991میں بی اے کی سند پرانہیں جونیئر کلرک پروموٹ کیا گیا تھا۔

عطا محمد گورمانی کو بعد ازاں 1995میں پنجاب کوٹے پربھرتی کی وجہ سے اسی کوٹے پر گریڈ 11میں نائب منتظم پر ترقی دے دی گئی تھی ۔ جس کے بعد 13نومبر 2002کوصدارتی آرڈیننس کے تحت اردو کالجز کو وفاقی اردو بنایا گیا ،جس کے بعد 4جنوری 2003کو اشتہار دیا گیا ، جس کا سلیکشن بورڈمارچ 2007میں منعقد ہوا ، جس میں انہیں گریڈ 17میں اسسٹنٹ کنٹرولر بھرتی کرلیا گیا ۔

عطا محمد گورمانی کو 2012میں سلیکشن بورڈ کے ذریعے گریڈ 18میں ڈپٹی کنٹرولر بنا یا گیا ، جس کے بعد اگست 2015 میں محنت کی وجہ سےانہیں ڈگری سکیشن کا انچارج بنایا گیا، جہاں سے اب 43برس کا بے داغ کیریئر گزار کر 14جون 2022کومدت ملازمت مکمل کرکے اعزاز کے ساتھ ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔

عطا محمد گورمانی 2017میں جامعہ اردوکی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کےجنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ، اسی سال 2017میں ملک بھر کی پبلک سیکٹر جامعات کی ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعات مقرر کئے گئے ،جس کی وجہ سے وفاقی اردو یونیورسٹی کو ملک بھر کی جامعات میں اعلی مقام حاصل ہوا ۔

عطا محمد گورمانی کا کہنا ہےکہ میں موجودہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطا ، کنٹرولر امتحانات غیاث الدین احمد سمیت تمام اساتذہ اور دیگر دفتری ساتھیوں کا مشکورہوں کہ انہوں نے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا ہے ۔اس کے علاوہ میں اردو کالج دور کے اساتذہ پروفیسر وقارالحق صدیقی، یوسف بلوچ، پروفیسر علی محمد شاہین ، خادم حسین کیانی ، پرنسپل پروفیسر خلیل اللہ سمیت دیگر کا مشکور ہوں کہ جن کے تعاون سے میں اس مقام پر پہنچا ہوں ۔

واضح رہے کہ جامعہ اردو کے خلاف نیب ، ایف آئی اے کے علاوہ مختلف عدالتوں اور وفاقی محتسب میں متعدد کیس زیر التو ہیں تاہم آج تک کسی کیس میں براہ راست یا بالواسطہ عطا محمد گورمانی کا کوئی ذکریا شکایت تک ریکارڈ پر نہیں ہے ، عطا محمد گورمانی کے کیریئر کے دیگر اعزازات و محنت کے ساتھ بے داغ کیریئر بھی جامعہ اردو میں منفرد اعزاز ہے ۔

عطامحمد گورمانی کی ریٹائرمنٹ پر کنٹرولر امتحانات غیاث الدین احمد کی صدارت میں الوداعی تقریب منگل کو گلشن کیمپس میںآڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی جس میں مہمان خصوصی شیخ الجامعہ پروفسیر ڈاکٹر اطہر عطا ہونگے جس کے علاوہ تقریب میں مہمانان گرامی میں محمد شعیب خان ، محمد فاروق سلیم اور ملک سعید احمد ہونگے، تقریب دن 11بجے شروع ہو کر دوپہر 12بجے اختتام پذیر ہو گی ۔

Related Posts