عمرہ ویزہ یا نوکری کا منصوبہ؟ ملتان ایئرپورٹ پر 3 مسافروں کے ساتھ کیا ہوا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے تین مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تینوں مسافر عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے تاہم ان کا مقصد وہاں پہنچ کر ملازمت حاصل کرنا تھا۔ مسافروں نے ایک ایجنٹ سے رابطہ کیا تھا جس نے انہیں سعودی عرب پہنچنے کے بعد ویزا کیٹیگری تبدیل کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

سرکاری حکام کے مطابق ایجنٹ نے امیگریشن کلیئرنس کرانے کے نام پر بھی مسافروں سے بھاری رقم وصول کی۔

ایف آئی اے نے تینوں مسافروں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ایجنٹ کی نشاندہی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts