پنجاب کے طلبہ کی لاٹری لگ گئی! بلاسود الیکٹرک بائیک کے ساتھ مفت سہولتوں کی بھرمار

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی وزیراعلیٰ بائیک اسکیم 2026 کے تحت طلبہ و طالبات کو الیکٹرک بائیک حاصل کرنے کے لیے بلاسود فنانسنگ اور حکومتی سبسڈی کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ متعدد مفت سہولتیں بھی دی جائیں گی۔

اس پروگرام کے تحت اہل طلبہ کو الیکٹرک بائیک کی خریداری کے لیے بلاسود رقم فراہم ہوگی جس کی واپسی آسان ماہانہ اقساط کے ذریعے کی جا سکے گی۔

پنجاب کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم اہل طلبہ اس اسکیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست گزار کی عمر کم از کم 16 سال ہونا ضروری ہے جبکہ اس کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) ہونا لازمی ہے۔

طلبہ کے والدین یا قانونی سرپرست بطور ضامن درخواست میں شامل ہوسکتے ہیں تاہم درخواست میں درج موبائل نمبر ضامن کے نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہوگا۔

طلبہ 4 اکتوبر 2026 تک اسکیم کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواستیں سرکاری پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی الیکٹرک بائیک میں 72 وولٹ اور 30 ایمپیئر آورز کی بیٹری جبکہ 1,000 واٹ کی موٹر ہوگی۔ بائیک کی زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔

اسکیم میں شامل طلبہ و طالبات کے لیے اسکوٹی چلانے کی مفت تربیت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پانچ تربیتی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں ابشر ڈرائیونگ اسکول، لبرٹی خدمت مرکز، گریٹر اقبال پارک، ٹریفک پولیس لائنز مناواں اور ایل او ایس فیروزپور روڈ شامل ہیں۔

اسکوٹی ٹریننگ حاصل کرنے والے طلبہ کو اپنا شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔ لاہور ٹریفک پولیس نے طلبہ کی سہولت کے لیے ان مراکز پر اسکوٹی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے مخصوص کاؤنٹرز بھی قائم کیے ہیں۔

پروگرام کے تحت طلبہ کو مفت ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی سامان بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ انہیں اسکوٹی استعمال کرتے وقت ضروری حفاظتی سہولت میسر آسکے۔

Related Posts