پاکستان میں کورونا کے 70 فیصد مریض برطانوی قسم سے متاثر ہوئے۔جدید تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 70 فیصد مریض برطانوی قسم سے متاثر ہوئے۔جدید تحقیق
پاکستان میں کورونا کے 70 فیصد مریض برطانوی قسم سے متاثر ہوئے۔جدید تحقیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جدید تحقیق سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے 70 فیصد مریض وائرس کی برطانوی قسم سے متاثر ہوئے جو ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف تحقیقاتی ادارے عالمی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے عالمی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں برطانوی کورونا کے کیسز کی شرح 60 سے 70 فیصد ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ ابھی تک یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکا کہ برطانوی قسم کا کورونا زیادہ مہلک ہے یا نہیں تاہم کورونا کی بھارتی قسم کی تاحال پاکستان میں موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی جس کی وجہ یہ ہے کہ تاحال ملک میں اس قسم کا پتہ چلانے کیلئے کٹس دستیاب نہیں۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ کٹس کیلئے آرڈر دے دیا گیا ہے جو جلد دستیاب ہوں گی۔ امکان یہ ہے کہ بھارتی قسم کا کورونا پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے مابین شہریوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے اور برطانوی کورونا کو تیزی سے پھیلنے والا وائرس قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی بی ایم نے دنیا کی سب سے چھوٹی چپ تیار کرلی

Related Posts