متحدہ عرب امارات زراعت میں ہمارا بڑا سرمایہ کار ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات زراعت میں ہمارا بڑا سرمایہ کار ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری
متحدہ عرب امارات زراعت میں ہمارا بڑا سرمایہ کار ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات زراعت کے شعبے میں پاکستان کا بڑا سرمایہ کار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم دبئی کی کمپنیوں کو زمین اور مہارات کی خدمات فراہم کرسکتے ہیں جو پاکستان آنا چاہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ دبئی کی جو کمپنیاں پریسیژن ایگریکلچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کے لیے پاکستان کے پاس اشتہا انگیز کاروباری ڈیلز موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں کو پاکستان کا رُخ کرنا چاہئے۔ 

Related Posts