ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کی وجہ سے آئندہ ہفتہ انتہائی مشکل قرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump warns 'toughest week' ahead as global virus deaths top 60,000

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکہ الزبتھ دوم کی غیر معمولی تقریر سے قبل آنے والے دنوں میں  امریکا کیلئے مشکلات بڑھنے کی وجہ سے آئندہ ہفتے کو انتہائی مشکل قرار دیدیا ہے۔

کورونا وبائی مرض سے ہونے والی عالمی اموات 60000 کے قریب پہنچ چکی ہیں جبکہ دنیا میں  کروڑوں لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق گذشتہ سال کے آخر میں چین میں اس وائرس کے پہلی بار سامنے آنے کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 12 لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ کیسزسامنے آچکے ہیں ۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکاایسے وقت میں داخل ہورہا ہے جو بہت ہی ہولناک ہو گا،انہوں نے کہا کہ یہ شاید سب سے مشکل ہفتہ ہوگا۔بہت ساری موت ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرض کے سدباب کیلئے کام کررہے ہیں لیکن میں نے شروع میں ہی کہا تھا کہ معاملہ خراب ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن سے خوراک اور ادویات کی سپلائی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔اقوامِ متحدہ

یورپ میں 45000 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں ، اور برطانیہ میں روزانہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی خبر یں آرہی ہیں۔

میں امید کرتا ہوں کہ آنے والے سالوں میں ہر ایک اس بات پر فخر محسوس کر سکے گا کہ انہوں نے اس چیلنج کا جواب کیسے دیا ۔

وبائی مرض نے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے ، کاروبار کو سخت متاثر کیا ہے کیونکہ لوگ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گھر کے اندر ہی رہنے پر مجبور ہیں۔

Related Posts