امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت کیساتھ تعلقات ختم کرنیکا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump cuts ties with WHO in midst of global pandemic

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناول کورونا وائرس کے حوالے سے ناکامی پر عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات ختم کرنیکا اعلان کردیا ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے اس سے قبل اقوام متحدہ کے ادارہ صحت پر کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے مالی معاونت کا سلسلہ معطل کردیا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت چین کی کٹھ پتلی بن چکا ہے اور جب تک ادارہ اپنی کارکردگی بہتر نہیں کریگا تب تک فنڈز منجمد رہیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےمیڈیا کو بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اصلاح کرنے میں ناکام رہا اس لئے ہم آج عالمی ادارہ صحت کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا عالمی ادارہ صحت کو پہلے مختص کردہ فنڈزدنیا بھر کے دیگر ممالک کو منتقل کر رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس پر دنیا کو چین سے جواب لینے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب چین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے امریکی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ، چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ناکامیوں  کا ملبہ ڈبلیو ایچ او پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

پاکستان میں جولائی تک کورونا وائرس اپنے عروج پر ہوگا، چیئرمین این ڈی ایم اے

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت دنیا بھر میں صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کی نگرانی کرتا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے بجٹ کا انحصار امریکا کی امداد پر ہوتا ہے اور اب امریکا کی جانب سے فنڈز کا سلسلہ معطل ہونے کے بعد عالمی ادارہ صحت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Related Posts