قومی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے: مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے:مریم نواز
قومی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے:مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قومی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے، قومی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر پکڑے جانے کے خوف سے سائفر ہی غائب کردیا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفرگم گیا۔

مزید پڑھیں:خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو نشان عبرت بنائیں تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔

Related Posts