خاتون نے اپنے آشنا کا عضو تناسل کاٹ ڈالا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شمالی پنجاب کے شہر منڈی بہاء الدین میں ایک خاتون نے آشنا کو ملنے کے بہانے گھر بلاکر اسے عضو تناسل سے ہی محروم کر دیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منڈی بہاءالدین کے سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق ملزمہ خاتون، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے محمد سلیم نامی اپنے آشنا کو مردانگی سے محروم کرنے کیلئے ملنے کا جھوٹا آسرا دیا۔

متاثرہ آشنا جیسے ہی خاتون کے گھر پہنچا، وہاں پر پہلے سے تاک میں موجود ایک مشتبہ شخص نے تیز دھار آلے کا استعمال کرتے ہوئے اس کے عضو تناسل کو کاٹ ڈالا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر میں متاثرہ آشنا سلیم کے جسم کا نچلا حصہ خون میں لت پت دکھائی دے رہا ہے۔

زخمی سلیم کو منڈی بہاؤالدین کے مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ متاثرہ شخص کے کسی رشتہ دار کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں ایسے ہی ایک واقعے میں میانوالی میں محبت کی شادی کرنے کی پاداش میں ایک نوجوان کا عضو تناسل لڑکی کے بھائیوں نے کاٹ ڈالا تھا۔

Related Posts